آسٹریا میں پراسرار بیماری کے آثار
آسٹریا ميں تعینات امریکی اور کینڈین سفارتی عملے کے متعدد افراد میں پراسرار بیماری کے آثار پائے گئے ہيں۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 20 سے زائد امریکی اور کینیڈین سفارتکار پر اسرار دماغی بیماری کا شکار ہو گئے۔
عالمی نیوز ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد کو چکر آنے، سماعت میں کمی، توازن کھونے اور بھولنے کی علامات محسوس ہوئی تھیں. طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری مائیکرو ویو کی شعاؤں سے متاثر ہونے کے باعث ہو سکتی ہیں. سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ذہنی بیماریوں کی وجہ مائیکرو ویو اوون کی تابکاری ہو سکتی ہے۔
برطانوی میڈیا نے کہا کہ اس قسم کی بیماریاں پہلے سال 2016 سے 17 کے دوران کیوبا میں رپورٹ ہو چکی ہیں. اس سے قبل یہ بیماری 2016ء اور 2017ء کے دوران کیوبا کے شہر ہوانا میں امریکی سفارت خانے میں تعینات اہلکاروں میں سامنے آئی تھی۔
امریکی سفارتی عملے کے متاثر ہونے کے بعد واشنگٹن نے کیوبا پر اس طرح کے حملے کا الزام لگایا تھا، جسے کیوبا نے مسترد کر دیا تھا۔ تاہم حالیہ دنوں میں مبینہ حملے سے ملتی جلتی بیماری ویانا میں سامنے آئی ہے، جس سے امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔