کینیا، آئل ٹینکر پلٹنے کے بعد مفت تیل کی خواہش نے بڑا سانحہ رقم کیا
افریقی ملک کینیا میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے اور آتشزدگی کے سبب متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں الٹنے والے آئل ٹینکر سے لوگ شہری پٹرول برتنوں میں بھر رہے تھے کہ اسی دوران ایک زور دھماکے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے 13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کی سیایا کاؤنٹی میں آئل ٹینکر سامنے سے آنے والی گاڑی سے بچنے کی کوشش کے دوران الٹ گیا اور ٹینکر میں سے پٹرول بہنے لگا۔
اس دوران شہری گھر سے برتن لے آئے اور پٹرول بھرنے لگے تاہم اسی دوران اچانک زور دار دھماکہ ہوا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ آتشزدگی میں بری طرح جھلس کر 13 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
فائربریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جب کہ ریسکیو ٹیم نے 11 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔