Jul ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • تھائی لینڈ کا دارالحکومت ایک بار پھر مظاہروں کی لپیٹ میں

بنکاک میں جمہوریت کے حامیوں نے کورونا پابندیوں کا حصار توڑ دیا۔

 تھائی دارالحکومت بینکاک میں جمہوریت کے حق میں تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر مظاہرین کورونا پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرین کے خلاف پولیس کے سخت روئيے کے سبب متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم کسی شخص کی گرفتاری یا پکڑ دھکڑ کی تصدیق نہيں ہو سکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مظاہرین ایک دفعہ پھر وزیر اعظم پریوت چن-او-چاس کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل موجودہ وزیر ا‏عظم کے خلاف بینکاک سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے تاہم حکومت نے ان پر قابو پالیا تھا۔

ٹیگس