Jul ۲۳, ۲۰۲۱ ۱۷:۱۲ Asia/Tehran
  • جی۲۰ اجلاس کے خلاف اٹلی میں مظاہرہ

ہزاروں اطالوی شہریوں نے گروپ بیس کے اجلاس کے خلاف ناپل شہر میں مظاہرے کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق کئی ہزار اطالوی شہری ناپل شہر کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے گروپ بیس کے وزرائے ماحولیات کے اجلاس کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرے میں ماحولیات کے لیے کام کرنے والے اطالوی کارکن بھی شریک تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیس وزیروں نے اس شہر کی علامت، شاہی محل پر قبضہ کر لیا ہے اور ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کر سکتے۔ مظاہرین نے ریڈ زون کی حفاظت پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی جانب پانی سے بھرے غبارے پھینکے۔
واضح رہے کہ دنیا کے بیس بڑے صنعتی ملکوں کے وزرائے ماحولیات اٹلی میں جمع ہوئے ہیں۔ گروپ بیس کے اجلاس میں ماحولیات، آب و ہوا اور توانائی جیسے معاملات پر تبادلہ خیا ل کیا جارہا ہے۔

ٹیگس