Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۱:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی وزیر خارجہ کا دعوی، گیند اب ایران کے پالے میں ہے

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اب گیند ایران کے پالے میں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے جمعرات کو کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات غیر محدود طریقے سے جاری نہیں رہ سکتے اور اب گیند ایران کے پالے میں ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اینٹنی نے کویت میں ایک پریس کانفرنس میں دعوی کیا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے اپنی نیک نیتی کا مظاہرہ کر دیا ہے اور اب گیند ایران کے پالے میں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ مذاکرات کو جاری رکھنے کے لئے واشنگٹن پوری طرح سے تیار ہے اور ہم سفارتکاری پر پوری طرح کاربند ہیں تاہم یہ عمل غیر محدود طریقے سے جاری نہیں رہ سکتا۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے کہا کہ ہم یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ ایران کیا کام کرنے یا نہ کرنے کو تیار ہے اور ہم ویانا مذاکرات کو جاری رکھنے پر پوری طرح کاربند ہیں۔

ٹیگس