جاپان، کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے 4 صوبوں میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کا اعلان
Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
جاپان کی حکومت نے کورونا وائرس کی صورت حال کو کنٹرول میں کرنے کے لئے اپنے ملک کے چار صوبوں میں ہنگامی حالت کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جاپان کے سرکاری ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کرنے کا یہ اعلان ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ ٹوکیو میں المپک مقابلے جاری ہیں۔
جاپان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کورونا کو کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور چار صوبوں میں ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزارت صحت کے حکام کے ساتھ جمعے کے روز کے منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل جاپان کی حکومت نے عوامی احتجاجات اور بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کئے جانے کے باوجود ٹوکیو میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد کا سخت فیصلہ کیا تھا۔