Aug ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی وزارت جنگ کے قریب فائرنگ، پینٹاگون سیل

امریکی وزارت جنگ کے قریب واقع میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کے بعد پینٹاگون کو سیل کردیا گیا۔

فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت جنگ پینٹا گون کے قریب واقع میٹرو اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں پینٹاگون کا ایک اہلکار ہلاک  جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے حملہ آور کو ہلاک کردیا تااہم اس کی باقاعدہ تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی ہے۔ اور واقعہ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

واقعہ کے فورا بعد پینٹاگون کو سیل کردیا گیا ۔ پینٹا گون امریکہ کی دہشتگرد فوج کا ہیڈکوارٹر اور وزارت جنگ ہے۔

ٹیگس