Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • روس چین فوجی مشقوں کا آغاز

روس چین کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع ہوگئیں۔

یہ مشقیں چینی علاقے ننگ شیا میں ہورہی ہیں اور اس میں دس ہزار چینی اور روسی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ مختلف طرح کے ہوائی جہاز، توپیں، بکتربند گاڑیاں بھی روس چین مشترکہ فوجی مشقوں میں استعمال کی جارہی ہیں۔

روس اور چین کے فوجی کمانڈروں کے مطابق، یہ مشقیں ماسکو بیجنگ جامع اسٹریٹیجک تعاون کی علامت ہیں۔ یہ مشقیں روس اور چین کے درمیان دوستی معاہدے کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ہورہی ہیں۔

روس اور چین کی مشترکہ فوجی مشقوں کو خطے میں امریکی مداخلت کے بابت انتباہی پیغام کا حامل قرار دیا جارہا  ہے۔

ٹیگس