Aug ۰۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • مریخ پر چینی خلائی گاڑی کا سفر جاری

چین کی خلائی گاڑی نے تین ماہ کے دوران آٹھ سو میٹر کا سفر طے کیا ہے۔

چین کے خلائی ادارے سی این ایس اے کے مطابق،  ژورانگ نامی خلائی گاڑی نے مریخ سیارے کی مختلف پہاڑیوں، چٹانوں اور غاروں کو عبور کرلیا ہے۔ پروگرام کے مطابق چینی مریخ پیما کی عمر اس سیارے کے نوے دن کے برابر مقرر کی گئی تھی، اور تاحال اس کے تمام سسٹم ٹھیک ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

یہ خلائی گاڑی مریخ کے گرد تین ماہ چکر لگانے کے بعد پندرہ مئی کو سرخ سیارے کے یوٹوپیا پلانیشیا نامی علاقے میں اتری تھی۔ ژورانگ کو جنوری دوہزار بیس میں چینی خلائی جہاز ٹائین نیو ایک کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا تھا اور یہ اگلے ماہ فروری میں مریخ کے مدار میں داخل ہوئی تھی۔

ٹیگس