Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۷ Asia/Tehran
  • کیلی فورنیا میں عوام نے فائربریگیڈ کے عملے کے خلاف اسلحے اٹھا لئے

شمالی کیلی فورنیا میں ہولناک آتش زدگی کو کنٹرول کرنے میں فائربریگیڈ کی ناکامی سے خفا ہو کر اکثر شہریوں نے اپنے گھروں سے باہر نکلنے سے انکار کردیا اور فائربریگیڈ کے عملے پر اسلحے تان لئے۔

امریکی جریدے ہیل کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے فائربریگیڈ کے عملے کے خلاف اسلحے اٹھائے جاتے ہیں کیونکہ عوام اپنے علاقوں کو ترک نہیں کرنا چاہتے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کاعملہ جب گذشتہ ہفتے پہاڑی شہر گرینویل کو خالی کرانے کی کوشش کررہا تھا اس وقت انھیں ایسے افراد کاسامنا کرنا پڑا جو اپنے گھربار چھوڑنے کے لئے تیار نہیں تھے اور شہر میں آتش زدگی کے وقت فائربریگیڈ کے عملے کو اسلحوں سے دھمکی دے رہے تھے۔

رپورٹوں کے مطابق عوام نہ صرف فائربریگیڈ کے عملے پر اسلحہ کھینچ رہے تھے بلکہ وہ پولیس کے سامنے بھی اسلحہ لے کر ڈٹ گئے گرینویل امریکہ کا ایک تاریخی پہاڑی شہر ہے جس میں ایک ہزار لوگ آباد ہیں۔ گرینویل حالیہ آتش زدگی کے باعث پوری طرح جل کرراکھ ہوگیا ہے۔ ریاست کیلی فورنیا کی تاریخ میں یہ دوسری سب سے بڑی آتش زدگی ہے جس میں جولائی کے وسط سے لگنے والی آگ نے دس ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر رکھ کردیا ہے ۔  

 

ٹیگس