Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • 11 ستمبر کے کیس پر نظرثانی کا امریکی حکومت کا فیصلہ

حکومت امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے کیس پر نظرثانی کی جائے گی۔

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کا شکار ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور لواحقین نے اعلان کیا ہے کہ ان حملوں کی برسی میں امریکی صدر جوبائیڈن کی موجودگی پر وہ ایسی صورت میں ہی رضامند ہوں گے کہ ان حملوں پر سعودی رہنماؤں کی حمایت کے بارے میں سارے راز بر ملا کر دیئے جائیں۔

جوبائیڈن نے اپنی انتخابی مہم میں اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ اگر وائٹ ہاؤس پہنچتے ہیں تو وہ گیارہ ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کے ملوث ہونے کے بارے میں ساری دستاویزات کو منظرعام پر لائیں گے۔

پیر کے روز بھی منہٹن میں امریکہ کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ امریکی ایف بی آئی، گیارہ ستمبر کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کی درخواست پر بعض معلومات شیئر نہ کرنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لے گی۔

واضح رہے کہ گیارہ ستمبر کے ان حملوں میں دو ہزار نو سو ستتر افراد ہلاک اور پچیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ 

ٹیگس