Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • کینیڈین شہریوں کی گرفتاری پر امریکہ کی بوکھلاہٹ

چین میں جاسوسی کے الزام میں کینیڈا کے دو شہریوں کی جاری گرفتاری پر امریکہ نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے چین کی حکومت سے ان دونوں شہریوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلنکن نے کہا ہے کہ کینیڈا کے ان دونوں شہریوں کو چین نے زبردستی گرفتار کیا ہے اور اس کا یہ اقدام بالکل ناقابل قبول ہے۔

چین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے ان دونوں شہریوں، مائیکل کوریگ اور مائیکل اسپاوورگ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ عالمی ذرائع‏ ابلاغ نے چین میں ہونے والی اس گرفتاری کو کینیڈا میں ہواوے کمپنی کی خاتون مالک کی گرفتاری کا ردعمل قرار دیا ہے۔

ہواوے کمپنی کی خاتون مالک مینگ وانژو کو دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں امریکہ کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے اور چین اسی وقت سے انھیں رہا کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ چین نے اس گرفتاری کو سیاسی محرکات کا حامل قرار دیا ہے۔

ٹیگس