Aug ۱۴, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ: یو این ایچ سی آر

افغانستان سے امریکہی فوجیوں کے مشکوک انخلاء کے ساتھ ہی طالبان مختلف شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران کا خطرہ ہے، ہمسایہ ممالک بحران کے پیش نظر اپنی سرحدیں کھلی رکھیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں رواں سال کے آغاز سے اب تک 4 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ اروزگان کا دارالحکومت ترین کوٹ، صوبہ لوگر کا پل علم اور صوبے زابل کا قلات بھی طالبان کے کنٹرول میں چلا گیا ہے۔

اس طرح طالبان کو افغانستان کے 34 میں سے 18صوبوں کے دارالحکومتوں پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ افغان وزارت داخلہ کے سیکریٹری عبدالرحمان  کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 2 ہیلی کاپٹر بھی تحویل میں لے لیے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مشکوک انخلاء کے ساتھ ہی طالبان کی جاری پیشقدمی کے پیش نظر مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان کو امریکہ کی پشتپناہی حاصل ہے اور اسی وجہ سے وہ 20 سال قبل کی طرح تیزی کے ساتھ مختلف شہروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔

ٹیگس