Aug ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • طالبان متوازن مذہبی پالیسیاں اپنائیں، روس چین وزرائے خارجہ

روس اور چین نے طالبان پر متوازن مذہبی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق رو‎س اور چین کے وزرائے خارجہ نے منگل کی صبح ایک دوسرے سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سرگئی لاؤروف اور وانگ یی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ماسکو اور بیجنگ، طالبان رہنماؤں کو متوازن مذہبی پالیسیاں اپنانے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے افغانستان میں روس اور چین کے قانونی مفادات کے تحفظ، ایک دوسرے کی حمایت کرنے اور خطرات سے بروقت مطلع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں روس کے سفیر نے کہا تھا کہ روسی سفارت خانے کی بیرونی سیکورٹی طالبان فورس نے سنبھال لی ہے۔

ٹیگس