امریکہ میں 1000 سے زائد کورونا اموات
Aug ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
امریکہ میں انسداد کورونا مہم کے سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف ایک روز میں کورونا سے ایک ہزار سے زائد اموات کا اندراج کیا گیا ہے۔
روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسداد کورونا مہم کے سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں صرف منگل کے روز کورونا سے ایک ہزار سے زائد اموات کا اندراج کیا گیا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ میں ہر گھنٹے تقریبا بیالیس افراد کورونا سے دم توڑ رہے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں جولائی کے مہینے میں بھی سات سو انہتر یومیہ کورونا اموات واقع ہوئی ہیں۔
امریکہ میں ویکسینیشن کے ملک گیر عمل کے باوجود یہ ملک اس وقت بھی کورونا وائرس میں مبتلا اور کورونا اموات واقع ہونے میں دنیا کا پہلا ملک بنا ہوا ہے۔