ریاست انڈیانا میں فائرنگ
Aug ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۲ Asia/Tehran
ریاست انڈیانا میں کار بنانے والی ایک امریکی فیکٹری میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ہیل ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ریاست انڈیانا کے مقامی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کہ اس واقعے میں باسٹھ سال کی ایک خاتون اور اس کے پوتے کو فیکٹری کی پارکینگ میں حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ کارخانے کے ملازمین کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا چھبیس سال کا گری سی فورل ہو سکتا ہے جو فائرنگ کے وقت فیکٹری میں موجود تھا۔
امریکیوں کے پاس تقریبا دوسو ستر سے تین سو ملین تک آتشیں اسلحے ہیں یعنی ہر امریکی کے پاس کم سے کم ایک ہتھیار موجود ہے۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہونے کے باعث اس ملک میں فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں تاہم مضبوط اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کے باعث کانگریس ہتھیار رکھنے پر پابندی کے سلسلے میں کوئی قانون نہیں بنا سکی ہے۔