Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ نے کیوبا کے خلاف مزید پابندیاں عائد کردیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ہوانا کے خلاف مخاصمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کیوبا کے مزید تین عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ کیوبا کی وزارت دفاع کے دو اور وزارت داخلہ کے ایک اعلی عہدیدار کا نام بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کردیا گيا ہے۔

عراق اور افغانستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کے حوالے سے بدترین ریکارڈ رکھنے والے امریکہ نے دعوی کیا ہے کہ اس نے کیوبا کے خلاف یہ پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد کی ہیں۔

کیوبا کو پچھلے چھے عشرے سے امریکہ کی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کی مخالف کے باعث امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔

عالمی اداروں اور تنظیموں نے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیوں کی بارہا مخالفت کی ہے۔   

اس عرصے کے دوران اقوام متحدہ نے کئی قراردادوں کے ذریعے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم واشنگٹن کی جانب سے عالمی ادارے کی قراردادوں پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔  

 

ٹیگس