Aug ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۴:۱۷ Asia/Tehran
  • ایک امریکی شہری نے بائيڈن کو قتل کی دھمکی دے دی

ایک امریکی شہری نے صدر جوبائيڈن اور کانگریس کے بعض ارکان کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک اٹھاون سالہ امریکی شہری جان جیکب نے اعتراف کیا ہے کہ  اس نے  مقامی ٹیلی ویژن کو ارسال کیے گئے پیغام میں کہا تھا کہ وہ صدر جوبائيڈن، ارکان کانگریس اور ان کے اہل خانہ کو قتل کردے گا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ مذکورہ شخص کے خلاف مقدمے کی کارروائی بائیس دسمبر دو ہزار اکیس کو شروع کی جائے گي۔

 امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے فیس بک پر ایک پوسٹ بھی شیر کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ  امریکی صدر کی جانب سے مطلوبہ رقم موصول نہ ہونے کی صورت میں وہ بائيڈن اور ارکان کانگریس کے اہل خانہ کو قتل کردے گا۔ 

ٹیگس