کنگسٹن جمائیکا میں پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر دو سو بارہ رن بنالئے
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
کنگسٹن جمائیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے چار وکٹ کے نقصان پر دو سو بارہ رن بنالئے۔
رپورٹ کے مطابق دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے ٹاس، ویسٹ انڈیز نے جیتا اور پاکستان کو بلے بازی کی دعوت دی ۔
پاکستان نے بلے بازی شروع کی تو اس کے سلامی بلے باز عابد علی اور عمران بٹ ایک ایک رن بناکے پویلین کی طرف واپس لوٹ گئے۔
شروع میں ہی پاکستان کے تین وکٹ صرف دو رن پر ہی گر گئے۔ اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے کھیل کو سنبھالا اور اسکور ایک سو ساٹھ تک پہنچایا ۔
اس کے بعد فواد عالم چھہتر اور بابر اعظم نے پچھتر رن بنائے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر محمد رضوان بائیس رن بناکے اور فہیم اشرف تیئیس رن بناکے واپس ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیلز نے ایک اور روچ نے تین وکٹ لئے۔