Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ و برطانیہ کو کابل دھماکوں کا پہلے سے علم تھا ؟

امریکہ اور برطانیہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور انھیں انسانی جانوں سے زیادہ ان کے مفادات عزیز ہیں ۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل ہونے والے 3 دھماکوں پر امریکہ اور برطانیہ نے پہلے ہی الرٹ جاری کیا تھا۔ اورامریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے جمعرات کو ہی اپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ کے قریب جانے سے منع کیا تھا۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ کے پارلیمانی اور دفاعی امور کے مشیر نے کہا تھا کہ متعدد رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد، کابل ایئرپورٹ پر موجود افراد کے خلاف کسی حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

James Heappey نے جمعرات کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کے نزدیک مستقبل میں خودکش حملے کا امکان بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

کابل دھماکوں میں برطانوی فوجیوں کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم 13 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش خراسان نے کابل دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔

کابل ائیرپورٹ کے باہر کل یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی جبکہ 150 زخمی ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور انھیں انسانی جانوں سے زیادہ ان کے مفادات عزیز ہیں ۔

ٹیگس