Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • کورونا کی جڑ کے بارے میں امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی جاری

کورونا وائرس کے سرچشمے کے بارے میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان واشنگٹن میں چین کے سفارت خانے نے امریکی انٹیلیجنس حلقے پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔

فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں چین کے سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی انٹیلیجنس برادری کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن، غلط راستہ اختیار کرنے کے لئے سیاست سے کام لینا چاہتا ہے۔

چینی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی انٹیلیجنس برادری چین کو مجرم ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہے تاکہ ساری ذمہ داری بیجنگ پر ڈال سکے۔

 کورونا وائرس کے سرچشمے کے بارے میں اب تک کئی امکانات ظاہر کئے جا چکے ہیں تاہم ووہان لیبارٹری پر سب سے زیادہ شک کیا جا رہا ہے  ۔ ووہان لیبارٹری ہی، وہ جگہ ہے جہاں پہلی بار اس وائرس کو دیکھا گیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس