Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کی افغانستان سے 20 سال بعد ناکام و نا مراد واپسی

امریکی فوجی افغانستان سے بھی ناکام و نامراد اپنے ملک پہنچ گئے۔

امریکہ کا 20 برس بعد افغانستان سے انخلا مکمل ہوگیا، امریکی افواج نے کابل ایرپورٹ بھی خالی کردیا جس کی وزارت جنگ پنٹاگون نے بھی تصدیق کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 برس بعد امریکہ نے افغانستان کو مکمل طور پر خالی کردیا، امریکہ نے طالبان کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیر اور منگل کی درمیانی شب کابل ایرپورٹ بھی خالی کردیا۔

پنٹاگون نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ خالی ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ نائن الیون 2001 کے حملے کو جواز بنا کر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اور گزشتہ 20 برس سے امریکی اور اتحادی افواج افغانستان میں موجود تھیں اور پورے مشن میں دوہزار امریکی فوجی جبکہ لاتعداد افغان طالبان اور لاکھوں عام بے گناہ شہری بھی مارے گئے۔ اس پورے مشن پر دو ٹریلیئن ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔

ٹیگس