Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • سلامتی کونسل کی قرارداد میں روس کی تشویش کو نظرانداز کئے جانے پر ماسکو کا احتجاج

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کے مسودے کی حمایت نہیں کی۔

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے ویسلے نبنزیا نے منگل کے روز کہا ہے کہ ان کے ملک نے افغانستان کے بارے میں قرارداد کے مسودے پر ہونے والی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان کے سرمائے منجمد کئے جانے کی صورت میں اس اقدام کے منفی نتائج برآمد ہونے سے متعلق ماسکو کے نظریات کو نظرانداز کر دیا گیا۔

یہ ایسی حالت میں ہے اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کو اس بات پر افسوس ہے کہ روس اور چین نے افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کو ووٹ دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں تیرہ ملکوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تاہم روس اور چیں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

ٹیگس