جب یورپی حقیقت برملا ہو گئی...! ۔ ویڈیو
ایک ویڈیو جس نے کورونا کے حوالے سے یورپی اراکین پارلیمنٹ کی حقیقت آشکار کر دی۔
یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے کورونا معاملے پر انکی حساسیت پر سے پردہ اٹھا کر حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق انہیں ٹی وی کے ایک لائیو شو میں شامل ہونا تھا جو اتفاقاً وقت سے ذرا پہلے شروع ہوگیا اور یورپی اراکین پارلیمنٹ کی تصاویر آن ایئر چلی گئیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ یورپی پارلیمنٹ جو ماسک کے بغیر وہاں حاضر ہوئے تھے، انہوں نے بڑی سراسیمگی کے عالم میں ماسک پہنا اور پھر جینٹل مین بن کر کیمرے کے سامنے پوزیشن سنبھال لی، مگر تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔
عالمی سطح پر کورونا کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ بعض افراد اور ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ اس بیماری کو دنیا کے سامراجی ممالک اپنے سیاسی و اقتصادی مفادات حاصل کرنے کے لئے ایک حربے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔