امریکی سینیٹروں نے بائیڈن کے مواخذے کا مطالبہ دھرایا
Sep ۰۱, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
امریکی کانگریس میں ریپبلیکن ممبران نے ایک بار پھر صدر بائیڈن اور وزیرخارجہ بلینکن کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں فریڈم کاؤکس کے چیئرمین اینڈی بیگز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ افغانستان سے امریکا کے شرمناک انخلا کے بعد ریپبلیکن ممبران نے صدر اور وزیر خارجہ کا مواخذہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
امریکی کانگریس کے ایک اور رکن کیلی ھیگنر نے بھی اس پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے ایوان نمائندگان میں ایک قرار پیش کرکے صدر بائیڈن، وزیر دفاع اور امریکی فوج کے سربراہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے-
مذکورہ ریپبلیکن ممبر نے صدر بائیڈن سے کہا کہ وہ رضاکارانہ طور پر اپنے عہدے سے استعفادے دیں اور نائب صدر کملا ہیرس کو ملک کی باگ ڈور حوالے کردیں-