Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدر اور اشرف غنی کے مابین آخری ٹیلی فونی گفتگو میں کیا بات ہوئی ؟

ترجمان وہائٹ ہاوس نے امریکی صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین ہونے والی آخری ٹیلی فونی گفتگو کی تفصیلات بتانے سے اجتناب کیا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کی ترجمان جن ساکی نے صحافی کے اس سوال کے جواب میں کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین آخری بار ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کیا بات ہوئی تو اس کا جواب  دینے سے اجتناب  کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی خصوصی سفارتی گفتگو کی تفصیلات میں پڑنا نہیں چاہتی۔

کہا جا رہا ہے کہ جو بائیڈن اور اشرف غنی کے مابین فوجی امداد اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی تاہم انھیں اتنی تیزی سے حالات کے بدلنے اور طالبان کی جانب سے افغانستان کا کنٹرول حاصل کرنے کی توقع نہیں تھی۔

تاہم طالبان کے افغانستان پنر قابض ہونے کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کواندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی فرار ہو جائے گا۔

ٹیگس