Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • میں استعفیٰ نہیں دے رہا: پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے رہے ہیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے اسپین کے ریڈیو کو انٹرویو میں اپنے دورہ ہنگری اور اسلواکیہ کی جانب اشارہ اور اپنے استعفے سے متعلق خبروں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے استعفا نہیں دے رہے ہیں۔

پوپ فرانسس 2013 میں اس عہدے پر فائز ہوئے تھے اور 4 جولائی کو2021 کو ان کا آپریشن ہوا تھا اور وہ 11 دن تک اسپتال میں داخل رہے۔

واضح رہے کہ اٹلی سے شائع ہونے والے اخبار لیبرو نے 23 اگست کو اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ عیسائی پادریوں نے  پوپ فرانسس کے انتقال یا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے نئے پوپ کے انتخاب کیلئے ایک خفیہ اجلاس منعقد کیا تھا۔

ٹیگس