Sep ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں طوفان اور سیلاب 48 افراد ہلاک

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں آنے والے طوفان اور سیلاب سے اب تک 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں نیو یارک، نیو جرسی، میری لینڈ، پنسلوینیا، لوزی اینا، فلے ڈلفیا اور کنٹیکٹ میں طوفان اور سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 48 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

طوفان کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں، پانچوں ریاستوں میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔

نیو یارک کے علاقے کوئنز کے بعض حصوں میں فلیٹوں کی پہلی منزل پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہو گیا جبکہ بعض علاقوں میں پانچ پانچ فٹ پانی کھڑا ہو گیا جہاں سے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پانی میں ڈوبی گاڑیوں کی چھتوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی بمشکل نکالا گیا۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے موسمی حالات کو وقت کا بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔

ٹیگس