عراق میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں پر حملے
Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے دو کاروانوں کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق الدیوانیہ میں دہشتگرد امریکی فوج کے کاروان کے راستے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ یہ کاروان امریکہ کے فوجی اور بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تھا۔
اس رپورٹ کے مطابق اس دھماکے کے بعد ایک اور امریکی کارروان کو صوبہ بابل میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ۔ پہلے حملے کی ذمہ داری اصحاب الکهف نامی استقامتی گروہ نے قبول کی ۔
عراقی ذرائع نے گذشتہ دنوں بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی امریکی کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی۔
امریکی فوجی کاروانوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔