Sep ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ٹوکیو پیرالمپک ختم، چین چمپین بن گیا

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک چینی دستہ پیرالمپک چمپین بن گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ٹوکیو پیرالمپک دو ہزار بیس کے باقی ماندہ کھیل آج ختم ہو گئے اور چینی دستے کو واضح برتری حاصل رہی۔

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک چینی دستے نے سونے کے چھیانوے، چاندی کے ساٹھ اور کانسی کے پچاس تمغے حاصل کئے اور پہلے نمبر پر رہا۔ برطانوی کھلاڑیوں کا دستہ سونے کے اکتالیس، چاندی کے اڑتیس اور کانسی کے پینتالیس تمغوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ امریکی دستہ سونے کے سینتس، چاندی کے چھتیس اور کانسی کے اکتیس تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

ٹوکیو پیرالمپک میں شریک ایرانی دستے نے سونے کے بارہ، چاندی کے گیارہ اور کانسی کا ایک تغمہ حاصل کیا اور تیرہویں نمبر پر رہا۔

پیرالمپک کے آئندہ مقابلے سن دو ہزار چوبیس میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوں گے۔

ٹیگس