Sep ۰۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ ایک بار پھر کورونا کے بلیک ڈیز میں پہنچ گیا

کورونا کے خاتمے کا وعدہ کرنے والے جو بائیڈن کا امریکہ ایک بار پھر کورونا کے بلیک ڈیز میں پہنچ گیا ہے۔

امریکہ میں کورونا کے سرکاری اعداد و شمار جاری کرنے والے ادارے جان ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہوپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں یومیہ تین سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ یومیہ اموات کی تعداد دوگنا ہوگئی ہے۔

کورونا کے مریضوں اور اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اس وقت دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ وبائی امراض کے امریکی ادارے کے سربراہ انتھونی فوچی نے پچھلے دنوں اعلان کیا تھا کہ کورونا کے ڈیلٹا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملک کی صورتحال تیزی سے ابتری کی جانب جارہی ہے۔

ٹیگس