Sep ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۶ Asia/Tehran
  • روس نے ویانا مذاکرات کے جلد از جلد آغاز کا مطالبہ کیا

روس نے ایران اور چار جمع ایک کے مابین جوہری موضوعات پر ہونے والے ویانا مذاکرات کے جلد سےجلد دوبارہ آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔

ویانا میں روس کے نمائندے نے جوہری معاہدے جے سی پی او اے کو پٹری پر لانے کے لئے ویانا مذاکرات جلد سے جلد دوبارہ شروع ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

میخائیل اولیانوف نے اپنے ٹویٹ میں یوروپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ انرک مورا کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ یوروپی یونین کا ماسکو کا ہم خیال ہونا خوشایند بات ہے۔

اولیانوف نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائرکٹر جنرل رافائل گروسی کے تہران دورے کا بھی خیرمقدم کیا۔

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی سنیچر کے روز تہران آئے اور اتوار کو انہوں نے ایران کے ادارۂ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی سے گفتگو کی، جس میں طرفین میں تکنیکی تعاون بڑھانے پر مفاہمت ہوئی۔

 

ٹیگس