صیہونی وزیر اعظم کو اپنی حکومت گرنے کا خوف ستانے لگا
Sep ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۳:۰۱ Asia/Tehran
صیہونی وزیر اعظم نفتالی بنت بھی اپنی حکومت کے چار سال مکمل کرنے کی طرف سے مطمئن نہیں ہیں۔ چار سال تو بہت دور کی بات ہے، انہیں آنے والے کل کا بھروسہ نہیں ہے کہ کل انکی حکومت رہے گی یا نہیں۔
صیہونی وزیر اعظم نے عبری زبان کے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام بہت پیشرفت کر چکا ہے۔
بنت نے صیہونی اخبار یدیعوت احارونوت سے انٹرویو میں اسرائیل میں کورونا، بحران، فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے گفتگو، غزہ کے خلاف جنگ، فلسطینیوں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے اور ایران کے جوہری پروگرام سمیت مختلف مسائل پر انٹرویو میں کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ انکی کابینہ چار سال باقی رہ پائے گی یا نہیں۔