Sep ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۱:۲۴ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے پہلا قدم امریکہ اٹھائے: روس

روس نے امریکہ کو یاد دلایا کہ وہ جوہری معاہدے سے باہر نکلا ہے، اس لئے پہلے وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹائے تاکہ یہ اہم بین الاقوامی معاہدہ معمول کے مطابق پٹری پر لوٹ آئے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے رشیا ٹوڈے کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکہ یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے باہر نکلا ہے، اس لئے وہ ایران کی طرف پہلا قدم اٹھاکر اس بین الاقوامی معاہدے میں واپس آئے اور اس زاویے سے ایران کے خلاف پابندیوں من جملہ اسلحہ جاتی پابندیوں کا ہٹنا بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے جے سی پی او اے کو پھر سے پٹری پر لانے کے مقصد سے ویانا مذاکرات کے عمل میں جو وقفہ پیش آیا اسکی وجہہ ایران میں انتخابات اور حکومت سازی کا عمل تھا۔

ٹیگس