Sep ۲۰, ۲۰۲۱ ۰۱:۰۹ Asia/Tehran
  •  ایرانی تیل در آمد کیا تو  لبنانیوں کے حق میں اچھا نہيں ہوگا ، امریکہ کی دھمکی

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کے لئے ایران سے تیل کی در آمد اس کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے اسے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

          امریکی وزارت خارجہ کی علاقائی ترجمان ، جیر الدین گریفٹ نے  ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم لبنان کی مدد کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی خواہش کا ہونا بھی ضروری ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل کی در آمد اور حزب اللہ کی دن بہ دن بڑھتی سرگرمیوں سے لبنان خطرے میں پڑ جائے گا ۔

          انہوں نے لبنان پر امریکی پابندیوں کے خدشے کے بارے میں کہا کہ امریکہ پابندیوں سے ، ان ملکوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو ایران جیسے پابندیوں کا سامنا کر رہے ملکوں کے ساتھ غیر قانونی تجارت کرتے ہيں اور یہ کسی پر پوشیدہ نہيں ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں لبنان کے سرکاری اداروں پر اثر انداز ہو رہی ہیں اور اس سے لبنان کو پابندیوں کا خطرہ ہے ۔

         

لبنانی عوام نے ایرانی ایندھن کا پر جوش خیر مقدم کیا 

 

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا  ہے کہ صدر جو بائیڈن کی حکومت کی نظر میں ایران سے انرجی اور تیل کی در آمد ، لبنانی عوام کے مفاد میں نہيں ہے ۔

          واضح رہے ، لبنان میں ایندھن کے شدید بحران کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایران سے ایندھن کی در آمد کا وعدہ کیا تھا اور اب ایران سے ایندھن کی تیسری کھیپ بھی لبنان پہنچ چکی ہے ۔

ایران سے شام کے راستے لبنان بھیجنے جانے والے ایندھن کا لبنانی عوام نے پرجوش خیر مقدم کیا ہے اور حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ اور دیگر کئي لبنانی حکام نے ، سخت حالات میں اس مدد کے لئے ایران کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

 

ٹیگس