Sep ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • عالمی برادری نے تاحال طالبان کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں کیا: روسی وزیرخارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا معاملہ عالمی اداروں کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر‍ خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری نے طالبان کو تسلیم کرنے کا تا حال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری طالبان کو تنہا کرنے کے بجائے اس گروہ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرلے۔

اسی دوران افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے قطر میں طالبان دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے تاہم عالمی ادارے نے انہیں قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں تعینات سابق افغان حکومت کے سفیر غلام اسحاق زئی نے عالمی ادارے سے اپیل کی ہے کہ ان کے منصب کی مدت میں توسیع کر دی جائے۔

ٹیگس