Sep ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
  • جرمنی میں مرکل اور قدامت پرستوں کے اقتدار کا خاتمہ

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار اولاف شولز نے انتخابات میں اپنی کامیابی اور کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اولاف شلز نے اعلان کیا کہ انہیں ملک گیر سطح پر کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ جرمن چانسلر انگلا مرکل کے حمایت یافتہ کرسچین ڈیموکریٹ پارٹی اور کرسچین سوشلسٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار آرمین لاشت کو تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آرمین لاشت صرف چوبیس اعشاریہ ایک فی صد ووٹ حاصل کر پائے جبکہ اولاف شولز کو پچیس آعشاریہ سات فی صد ووٹ ملے۔

انتخابی نتائج کے پیش نظر توقع کی جا رہی ہے کہ سولہ سال سے اقتدار میں رہنے والی مذکورہ دونوں جماعتوں کو اب اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھنا پڑے گا اور گرین پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کے باوجود وہ حکومت نہیں بنا پائیں گی۔

ٹیگس