آکاؤس معاہدے کی نگرانی پیچیدہ اور دشوار ہوگی: آئی اے ای اے
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ آکاؤس کے نام سے مشہور امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے وا لے معاہدے کی جائزہ لینا انتہائی پیچیدہ اور دشوار امر ہے۔
ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے دعوا کیا کہ اگرچہ یہ معاہدے پیچیدہ ضرور ہے مگر بقول ان کے مینیج کیا جا سکتا ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے سربراہوں نے حال ہی میں بحرہند اور بحرالکاہل کے علاقے کے حوالے سے سفارتی، سیکورٹی اور عسکری سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ایٹمی آبدوزں کی تیاری میں آسٹریلیا کی مدد کی جائے گی۔
غیر ملکی صحافتی حلقوں اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس نئے معاہدے کا اصل مقصد مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر خطوں میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے اور اس اقدام پر بیجنگ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کسی ٹھوس ردعمل کا آنا غیر متوقع نہیں ہے۔