Sep ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا نے ہائپرسونک میزائل کا تجربہ کیا

شمالی کوریا نے آج صبح ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس خبر کا اعلان آج شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس میزائل کے خصوصیات بتاتے ہوئے کیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اس میزا‏ئل کے تجربے سے شمالی کوریا کی دفاعی طاقت بڑھ گئی ہے۔ میڈیا ذرائع نے منگل کو جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے خبر دی تھی کہ شمالی کوریا نے ایک پروجیٹائل فائرنگ انجام دی ہے۔

امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے دو ہزار چھے میں شمالی کوریا کی جانب سے پہلا ایٹمی تجربہ کئے جانے کے بعد اس ملک پر کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی تھیں۔

شمالی کوریا نے پابندیوں کے باوجود علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی فوجی صلاحیتیں بڑھانے پر زور دیا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ جب تک پیونگ یانگ حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے اپنی دشمنانہ پالیسیوں کا سلسلہ ختم نہیں ک دیتا اس وقت تک وہ اپنے میزائلی و ایٹمی پروگرام سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

 

ٹیگس