Oct ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان سے امریکیوں کے انخلا کے بعد طالبان اور امریکی وفد کی ملاقات

افغانستان سے امریکہ کو نکالنے کے بعد پہلی بار طالبان اور امریکی عہدیداروں کے درمیان قطر کے دار الحکومت دوحہ میں ملاقات ہوئی۔

رویٹرز کے مطابق، اس ملاقات کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں آیا ہے کہ طالبان کو انکے بیان سے نہیں بلکہ انکے اقدام کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔

اس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اتوار کو دوحہ میں ہوئی گفتگو میں طالبان کے وفد نے سکورٹی اور دہشگردی کے تعلق سے لاحق تشویش کا اظہار کیا۔ اسی طرح امریکہ سمیت دوسرے ملکوں کے شہریوں کی پر امن وطن واپسی نیز افغان سماج میں سبھی زاویہ سے خواتین اور لڑکیوں کی سرگرمی سمیت انسانی حقوق کے موضوع پر گفتگو کی۔

 اس ملاقات میں امریکی عہدیداروں نے کہا کہ یہ ملاقات طالبان کے ساتھ ان معاملوں کو آگے بڑھانے کے لئے انجام پائی جنکا  تعلق عمل سے ہے، یہ ملاقات طالبان کو قانونی حیثیت دینے کے مترادف نہیں ہے۔

دوسری طرف افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دوحہ میں طالبان کے نمائندوں نے امریکہ سے افغانستان کے مرکزی بینک کے ذخیروں پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس