Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان امور میں یو این خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ کی رپورٹ کو طالبان نے مسترد کرتے ہوئے ملک میں انتشار کا باعث قرار دے دیا
    افغانستان امور میں یو این خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ کی رپورٹ کو طالبان نے مسترد کرتے ہوئے ملک میں انتشار کا باعث قرار دے دیا

طالبان نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ اور افغان معاشرے میں نفاق کا باعث قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی رپورٹ کو غیر ذمہ دارانہ اور افغان معاشرے میں نفاق پیدا کرنے کا باعث قراردیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بنٹ کی افغانستان سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ افغانستان کو عالمی برادری سے دور کرنے اور طالبان حکومت کو بدنام کرنے کے مقصد سے تیار کی گئی ہے۔

طالبان کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ رچرڈ بنٹ کی رپورٹ ان کے حالیہ دورہ افغانستان اور طالبان حکام کے ساتھ ان کی ملاقات اوراس ملاقات میں طالبان حکام کی جانب سے پیش کی جانے والی وضاحت سے کافی مختلف ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بنٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے حالیہ دورہ افغانستان سے متعلق رپورٹ پیش کی ۔ اس رپورٹ میں افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ہزارہ شیعہ مسلمانوں، سکھوں، ہندووں اور صوفیوں پر ہونے والے حملوں اور اسی طرح اس ملک میں لڑکیوں اور عورتوں کے حقوق کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

ٹیگس