Oct ۲۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • جوہری توانائی کے استعمال کا رجحان دنیا میں پھر بڑھ رہا ہے

جرمنی کے جریدے نے ایک رپورٹ میں یوروپ سمیت دنیا میں جوہری توانائی کے استعمال کا رجحان دن بہ دن بڑھنے کی خبر دی ہے۔ یہ توانائی ماحولیات کے ساتھ سازگار ہونے کے ساتھ ساتھ سستی بھی ہے۔

جرمن جریدے "فوکوس" کے مطابق، ملکوں میں نئے نئے ایٹمی ریئکٹر بن رہے ہیں جسکا مقصد ماحولیات کی حفاظت اور بجلی کی قیمت کم کرنا ہے۔

دنیا میں چھوٹے چھوٹے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کی الٹرا ماڈرن ٹکنالوجی کا بہت زیادہ استقبال ہو رہا ہے۔

ویانا میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے مطابق، دنیا میں ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر کی ڈیمانڈ تیزی سے بڑھی ہے۔ دس سال پہلے پیش آئے فوکوشیما ایٹمی المیہ کے بعد پہلی بار آئی اے ای اے نے دنیا میں جوہری توانائی کے استعمال سے مربوط اپنے اندازوں میں اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ اس توانائی کا استعمال کافی بڑھے گا۔

 

ٹیگس