Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی چھاونی پر ڈرون اور راکٹ سے حملے، بوکھلائے امریکہ نے جواب کی دھمکی دی

شام میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فورسز کی ’التنف‘ چھاونی پر ڈرون اور راکٹ سے حملے  ہوئے-

اخباری ذرائع کے مطابق شام کے جنوب میں التنف چھاونی پر بدھ کی رات کو یہ حملے ہوئے۔ المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، التنف چھاونی پر کم از کم 5 ڈرون سے حملے ہوئے۔

اسی طرح اس ٹی وی چینل کے مطابق، اس چھاونی کو راکٹ سے بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے چھاونی میں عمارتوں کو آگ لگ گئی۔

عراق کے صابرین چینل کے مطابق، التنف چھاؤنی میں کئی خطرناک دھماکوں کی آواز سنائی دی۔ ان حملوں میں ممکنہ جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

امریکی دہشتگردی کے مرکزی کمان سنٹکام نے بھی اسکائی نیوز عربی سے انٹرویو میں التنف چھاونی پر راکٹ لگنے کی تصدیق کی اور ساتھ ہی یہ دعوی بھی کیا کہ ہمارے فوجی زخمی نہیں ہوئے۔ حملوں سے صدمہ اٹھائے امریکی دہشتگردی کے مرکز نے  ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ مناسب وقت پر جوابی اقدام کا اس کا حق محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کی غیر قانونی چھاونیوں پر گذشتہ کچھ مہینوں کے دوران کئی بار حملے ہوئے ہیں۔

غاصب امریکی فوجی اور ان سے وابستہ دہشتگرد عناصر عرصۂ دراز سے شام کے کچھ علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں جو شام کے تیل اور غلوں کو لوٹنے کے علاوہ ان علاقوں کے رہنے والوں نیز شامی فوج کے خلاف سرگرم ہیں۔

حکومت شام بار بار کہہ چکی ہے کہ اس کے ملک میں امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی سرگرمیاں غیر قانونی قبضے کے مترادف ہے۔

ٹیگس