Oct ۲۱, ۲۰۲۱ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • آکوس معاہدے سے نیٹو کے ٹوٹنے کا خطرہ، نیٹو سربراہ کی رکن ملکوں سے اتحاد کی اپیل

نیٹو کے جنرل سکریٹری نے رکن ملکوں کو اس تنظیم کے بکھرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

ینس اسٹولٹنبرگ نے رکن ملکوں سے اپیل کی کہ وہ دھیان رکھیں کہ کہیں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوئے ’آکوس‘ نامی معاہدے کو لے کر اختلاف، نیٹو تنظیم کے ٹوٹنے کا سبب نہ بنے۔

انہوں نے برسلز میں نیٹو کے رکن ملکوں کے وزرائے دفاع کے اجلاس سے پہلے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ آکوس معاہدے اور افغانستان کے بارے میں اختلافات سے اس بنیادی اصول میں تبدیلی نہیں آئی ہے کہ یوروپ اور شمالی امریکہ کو ایک دوسرے کے ساتھ ہونا چاہیئے اور انہیں عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مقابلوں سے بھری دنیا کا سامنا ہے، اس لئے ایک دوسرے کا ساتھ دینا اہم ہے۔

ٹیگس