Oct ۲۲, ۲۰۲۱ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • روسی صدر نے طالبان کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

روس کے صدر ولادی میرپوتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کو تسلیم کرنے کی سمت قدم آگے بڑھا رہا ہے۔

 والادائی کلب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادی میر پوتن کا کہنا تھا کہ ماسکو طالبان گروہ کو تسلیم کرنے کی سمت قدم آگے بڑھا رہا ہے لیکن اس کے لیے ہمیں بہت سے لازمی مراحل سے گزرنا ہوگا، کیونکہ طالبان بدستور دہشت گرد گروہوں کی روسی فہرست میں شامل ہے۔
صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ روس طالبان کو تسلیم کرنے کے مرحلے کے قریب تر ہوتا جارہا ہے۔
دوسری جانب افغانستان کے امور میں روس کے خصوصی ایلچی نے ماسکو کی جانب سے کابل میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کے لیے کسی ایلٹی میٹم کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام سے متعلق عالمی توقعات کو جلد از جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔

ٹیگس