Oct ۲۵, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۱ Asia/Tehran
  • سوڈان میں ایک بار پھر فوجی بغاوت، وزیر اعظم اور کئی ورزا نظربند کر دئے گئے

سوڈان میں ناکام بغاوت کو تینتیس روز گزرنے کے بعد اس ملک میں ایک بار پھر بغاوت ہوگئی ہے اور وزیر اعظم کو گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

اسپوٹ نیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور چار وزراء کے گھروں پر نامعلوم عسکری قوتوں کے حملے کے بعدب عض میڈیا ذرائع نے پیر کو ایک بار پھر سوڈان میں بغاوت کی خبردی ہے۔

سوڈان کے وزیرا عظم عبداللہ حمدوک اس وقت گھر میں نظر بند ہیں اور شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر صنعت ابراہیم الشیخ سمیت کابینہ کے چار وزراء کو بھی پیر کی صبح حراست میں لے لیا گیا ہے۔

سوڈانی حکومت اور حکومتی کونسل کے حکام کی گرفتاری، وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور حکومتی کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان کی نشست کے بعد عمل میں آئی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ الحدث ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم عسکری قوتوں کے ہاتھوں خرطوم کے میئر ایمن نور اور سوڈان کی کانگریس پارٹی کے سربراہ عمر الدقیر کی گرفتاری اور دارالحکومت میں داخل ہونے والے راستوں اور پلوں کو بند کر دیئے جانے کی خبر دی ہے۔

ٹیگس