Oct ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۲:۳۳ Asia/Tehran
  • سوڈان میں فوجی بغاوت، امریکا نے روکی مدد

امریکہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ وہ سوڈان کی سویلین قیادت کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد سوڈان کو دی جانے والی 700 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد روک رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ واشنگٹن سوڈانی فوجی دستوں کی جانب سے بغاوت کی کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عبداللہ حمدوک سمیت سویلین عہدیداروں اور دیگر سیاست دانوں کی گرفتاریوں سے ملک میں جمہوری طرز حکمرانی کی منتقلی کے عمل کو نقصان پہنچے گا۔

پرائس نے کہا کہ واشنگٹن فوجی بغاوت کے بعد سوڈان کو دی جانے والی مالی امداد روک رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سوڈانی فوج نے پیر کے روز ملک کے وزیر اعظم سمیت عبوری حکومت کے 5 وزراء کو گرفتار کر لیا تھا۔

آرمی چیف اور ٹرانسفر کمیٹی کے چیئرمین جنرل عبدالفتاح البرہان نے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت اور کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

ٹیگس