Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • کورونا  کے ختم ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں :عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے فی الحال ختم ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں کورونا وائرس کا بحران ختم ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

طویل ورچوئل اجلاس کے بعد ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کورونا ویکسین لگوانے اور علاج کے ذریعے پیشرفت دیکھی گئی ہے لیکن موجودہ حالات  سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی وبا کے ختم ہونے کا ابھی کوئی امکان نہیں۔

کورونا سے متعلق بنائی گئی کمیٹی کا ہر تین ماہ بعد اجلاس ہوتا ہے، یہ کمیٹی 19 ارکان پر مشتمل ہے، ورچوئل اجلاس میں کورونا وبا پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سفارشات پیش کی جاتی ہیں۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (World Health Organization) نے جمعرات کو کہا کہ اسے کووڈ 19  (Covid Plan)  کے خاتمے کے لیے اگلے 12 مہینوں میں 23.4 بلین ڈالر ($23.4 Billion)  کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او  WHO کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھنوم گیبریئس  (Tedros Adhanom Ghebreyesus)  نے دو ٹوک الفاظ میں جی 20 ممالک سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ممالک کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

واضح رہے کہ G20 ممالک کا اجلاس اس ہفتے کے آخر میں اٹلی کے شہر روم (Rome) میں ہوگا۔

ٹیگس