لندن یونیورسٹی سے اسرائیلی سفیر بھاگ نکلی
لندن کی اقتصادی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں کے احتجاج کی وجہ سے اسرائیلی سفیر یونیورسٹی سے فرار کر گئی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لندن کی اقتصادی یونیورسٹی میں طلباء و طالبات اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں کے احتجاج کے بعد اس یونیورسٹی کے اعلی حکام نے فلسطینی سفیر کو خطاب کی دعوت دینے سے موافقت کی۔ تاہم یونورسٹی کے طلباء و طالبات کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اسرائیل کے سفیر کی لندن یونیورسٹی میں موجودگی کی توجیہ نہیں کی جا سکتی۔
اسرائیل کی سفیر «زیپی هوتوولی» (Tzipi Hotovely) جب لندن یونیورسٹی میں تقریر کرنے کیلئے آئی تو یونورسٹی کے طلباء و طالبات اور فلسطینی عوام کی حمایت کرنے والوں نے ان کے خلاف زبردست نعرے لگائے اور اسرائیلی سفیر تقریر کرنے کے بعد سراسیمگی کی حالت میں فوری طور پر یونیورسٹی سے فرار کر گئی۔
لندن میں مقیم یہودیوں نے بھی یونورسٹی کے سامنے اسرائیل کی سفیر کے خلاف مظاہرہ کیا اور نعرے لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں طلباء و طالبات سے اظہار یکجہتی کیلئے انہوں نے مظاہرہ کیا۔