کورونا وائرس چین کا بائیولاجیک ہتھیار، امریکی دعوی
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے سربراہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھی تک یہ مفروضہ موجود ہے کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری سے لیک ہوا تھا۔
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے سربراہ اینٹونی فاؤچی نے کہا کہ ہمیں اب بھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کورونا وائرس کا سرچشمہ کہاں ہے۔
چند مہینے پہلے امریکی صدر بائیڈن نے کورونا کی جائے پیدائش کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ممکنہ طور پر کورونا کے حیوانات یا کسی لیبارٹری سے پھیلنے کا امکان موجود ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی جانب سے چین سے کورونا کے پھیلنے کا مفروضہ ثابت نہ ہونے کے بعد بھی بیجنگ پر اس وبا کی جائے پیدائش کے بارے میں نئی تحقیقات کے لئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے بارے میں امریکی حلقے یہ کہتے ہیں کہ یہ وائرس ووہان کی لیبارٹری سے پھیلا ہے۔
یہ دعوی ابھی تک ثابت نہیں ہوا ہے اور چین مسلسل اسے مسترد کرتا رہا ہے۔